جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

محمد حفیظ کیلئے اچھی خبر کا عندیہ کس نے دیا کلک کر کے پڑھیں

datetime 6  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے ورلڈ کپ سکواڈ میں منتخب ہونے کا واضح عندیہ دیا ہے۔اس وقت معین خان کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی کراچی میں پندرہ رکنی ورلڈ کپ سکواڈ منتخب کرنے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھی ہے۔ممتاز آل راؤنڈ کی سلیکشن کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں اور ایسے میں شہریار خان کے بیان سیمحسوس ہوتا ہے کہ وہ سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔شہریار نے پیر کو ڈان سے گفتگو میں بتایاکہ حفیظ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں محمد اکرم ، مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق کی نگرانی میں اپنا باؤلنگ ایکشن درست بنانے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔’حفیظ کے بازو میں خم اور آئی سی سی کی 15 ڈگری کی قانونی حد میں فرق صرف ایک آدھ ڈگری کا ہے، لہذا امید ہے کہ مسلسل کوششوں سے حفیظ آئی سی سی کی طے شدہ حدود میں رہتے ہوئے باؤلنگ کے قابل ہو جائیں گے’۔پی سی بی چیئرمین نے، جومنگل کو کراچی پہنچ کر سلیکشن کمیٹی کے سامنے ورلڈ کپ سکواڈ کے انتخاب پر اپنا نقطہ نظر پیش کرنے والے تھے، اب کراچی نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔’میں نے ٹیلیفون کے ذریعیسلیکشن کے معاملے پر کپتان مصباح الحق، ہیڈ کوچ وقار یونس اور چیف سلیکٹر معین خان تک اپنی رائے پہنچا دی اور اب حتمی سکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری ہے’۔انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد اور نائب مینیجر شاہد اسلم ورلڈ کپ انتظامیہ کا حصہ ہوں گے اور مختلف وجوہات کی بناء4 پر دوہری ذمہ داریوں کے حوالے سے پابندی کا اطلاق ان پر نہیں ہو گا۔’نیوزی لینڈ کے محدود دورے اور ورلڈ کپ کے دوران حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر کام جاری رکھنے کیلئے مشتاق ٹیم کے ہمراہ ہوں گے، لہذا دوہری ذمہ داریوں پر پابندی کا اطلاق مشتاق پر نہیں کیا جائے گا’۔چیئرمین نے بتایا کہ شاہد نے نائب مینیجرکے عہدے کو ترجیح دیتے ہوئے این سی اے میں بطور مینیجر کوچ ایجوکیشن اپنی ذمہ داریوں کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…