اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت میں خواجہ سرا نے وہ کر دکھایا جو کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

datetime 5  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی: بھارت میں بلدیاتی انتخابات کے دوران خواجہ سرا حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مضبوط امیدوار کو شکست دے کر میئر منتخب ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے مرکزی شہر رائے گڑھ میں میونسپل الیکشن کے دوران 35 سالہ خواجہ سرا مادھو بائی کنار نے حکمران جماعت بی جے پی کے مضبوط امیدوار مہاویر گروجی کو 4 ہزار500 سے زائد ووٹوں سے شکست دی جس کے بعد مادھو بائی کو بھارت میں پہلا خواجہ سرا میئر بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔ بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کے امیدوار کو شکست دینے پر دن بھر مقامی میڈیا پر بھی مادھو بائی کا چرچا رہا جب کہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مدھو کا کہنا تھا کہ لوگوں نے مجھ پراعتماد کیا جس پر عوام کی مشکور ہوں اور بی جے پی کے امیدوار کو شکست دینا عوام کی محبت کی وجہ سے ممکن ہوسکا ۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے 9 ماہ قبل  اپنے فیصلے میں خواجہ سراؤں کو ایک شہری کی طرح  حقوق دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سرکاری ملازمتوں میں بھی  خواجہ سراؤں کے لئے نشستیں مختص کی گئیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…