اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت: نوجوان نے وزیر اعلیٰ کو جوتا دے مارا، ایسا کیوں کیا؟ پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 5  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹنہ: اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ  جوتا مارنے کی رسم  پرانی ہوگئی ہے تو اسے جان لینا چاہئے کہ یہ رسم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک سیاستدان عوام کی صحیح معنوں میں خدمت نہیں کرتے اسی لئے بھارت کی ریاست بہار میں ناراض نوجوان نے وزیراعلیٰ کو جوتا دے مارا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے وزیر اعلیٰ جیتان رام مانجھی نے دارالحکومت پٹنہ میں معمول کے مطابق اپنی سالانہ جنتا دربار سجا رکھی تھی جس میں وہ  عوام کی شکایتں سنتے اور پھر انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہیں۔ اسی دوران ایک نوجوان بھی اس دربارمیں شریک ہو گیا اور جب وزیر اعلی لوگوں کی شکایتیں سننے میں مصروف تھے تو یہ نوجوان اٹھا اور اپنا جوتا وزیر اعلیٰ جیتان رام مانجھی کو دے مارا لیکن وزیر اعلیٰ نے کمال مہارت سے خود کو جوتے سے بچا لیا۔

دوسری جانب پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جوتا مارنے والے نوجوان کو دبوچ لیا اورجب  اسے گھسیٹتے ہوئے تھانے لے جانے لگی تو نوجوان نے چیختے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ جیتان رام گزشتہ دو سال سے جنتا دربار لگا رہے ہیں لیکن یہ صرف  عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ سیاستدان غریب عوام کے  ساتھ سیاست کھیل رہے ہیں اور ان علاقوں کی ترقی کے لئے اب تک کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے بلکہ صرف زبانی دعوے کئے جارہے ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…