جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی، اوباما نے مزید پابندیاں عائد کر دیں

datetime 3  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
واشنگٹن۔۔۔۔سونی پکچرز کی فلم ’دی انٹر ویو‘ کی ریلیز کے بعد امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے اور اوباما انتظامیہ نے شمالی کوریا پر مزید معاشی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے شمالی کوریا کی ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی سمیت 3 اداروں اور 10 شخصیات پر اسلحہ بیچنے اور اس کے پھیلاؤ کے الزام میں معاشی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے شمالی کوریا پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کی منظوری دے دی ہے۔امریکی وزارت خزانہ کے سیکرٹری جیکب لیو کا کہنا ہے کہ واشنگٹن شمالی کوریا پر اس کے تباہ کن فعل کی وجہ سے اس کا احتساب کرنے کے لئے پرعزم تھا۔ امریکا کے تحقیقاتی ادارے ایف پی آئی کی جانب سے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم یہ پابندیاں اس بات کو واضح کرتی ہیں کہ امریکا اپنی تجارت، شہریوں اور اپنی اقدار کے تحفظ کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ سونی پکچرز کی جانب سے شمالی کوریا کے رہنما کم جان ان پر بننے والی فلم ’دی انٹرویو‘ کی ہیکنگ کے معاملے پر امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان شدید تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا جب کہ شمالی کوریا کی جانب سے فلم کو ہیک کرنے کے معاملے کی مکمل طور پر نفی کی جاتی رہی ہے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…