جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

القاعدہ کے مبینہ رہنما ابو انس اللبی نیویارک میں مقدمہ چلنے سے پہلے ہی جاں بحق

datetime 3  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔۔القاعدہ کے مبینہ رہنما ابو انس اللبی نیویارک میں مقدمہ چلنے سے چند دن پہلے ہی ہلاک ہو گئے۔ ان پر 1998 میں افریقہ میں امریکی سفارت خانوں پر حملوں کا الزام تھا۔اللبی کی اہلیہ اور وکلا نے بتایا کہ 50 سالہ اللبی جمعے کو ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ اطلاعات کے مطابق انھیں جگر کا سرطان تھا۔اللبی کو اکتوبر 2013 میں امریکہ نے لیبیا کے شہر طرابلس سے چھاپہ مار کر حراست میں لے لیا گیا تھا۔انھیں 12 جنوری کو 1998 میں کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر حملے کا ملزم قرار دیا گیا تھا۔ ان حملوں میں 220 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اللبی کا اصل نام نزیہ عبدالحمید الرقیعی تھا، اور انھوں نے دہشت گردی کے الزام سے انکار کیا تھا۔خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ان کی اہلیہ ام عبداللہ نے ہفتے کے روز امریکی حکومت پر ’اغوا، بدسلوکی اور ایک بیگناہ شخص کو قتل کرنے‘ کا الزام عائد کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کے خاوند جگر کے آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہلاک ہوئے۔2013 میں پکڑے جانے سے قبل اللبی کا نام ایک عشرے سے امریکی ایف بی آئی کی مطلوب ترین افراد کی فہرست میں درج تھا۔ ان کے سر پر 50 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مقرر کی گئی تھی۔
ان پر نیویارک کی ایک جیوری نے 2000 میں فردِ جرم عائد کی تھی۔لیبیا کے احتجاج کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے لیبیا پر امریکی چھاپے کا دفاع کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…