لندن۔۔۔۔ مثبت ڈوپ ٹیسٹ پر سزا کے دورانیے میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یکم جنوری سے لاگو نئے قوانین کے تحت کسی بھی کھلاڑی کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر کم از کم 4 برس تک پابندی کا سامنا کرنا ہوگا۔ عالمی سپورٹس میں اینٹی ڈوپنگ قوانین کو مستحکم بنانے کیلئے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ کوڈ میں تبدیلیاں ہوئیں۔ ڈوپنگ کیلئے معطلی کی سزا 2 برس سے بڑھا دی گئی ہے۔ ٹیسٹ نہ دینے والے کم رعایت کے حقدار ہوں گے۔ تحقیقات میں مدد کرنے والوں کیلئے معطلی کی سزا میں کمی ہو سکے گی۔ برطانوی وزیر کھیل ہیلن گرانٹ نے کہا کہ تبدیلیاں دنیا بھر میں بے داغ ایتھلیٹس کو محفوظ رکھیں گی۔ کامیاب عملدرآمد کا مطلب ایک اختراعی اور مضبوط اینٹی ڈوپنگ پروگرام ہوگا جس سے مزید ایتھلیٹس، سپورٹ سٹاف اور سپورٹس سے محبت کرنے والے افراد پہلے کی نسبت زیادہ فائدہ اٹھا سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم صرف ایتھلیٹس کیلئے ہی نہیں بلکہ ڈوپنگ پراسس میں مددگار افراد کیلئے بھی سخت پابندیاں چاہتے ہیں۔ 12 ماہ کے دوران 3 ٹیسٹ نہ دینے والے ایتھلیٹس پر پابندی کو 18 ماہ سے بڑھا کر 2 برس کر دیا گیا جبکہ جان بوجھ کر ایسا کرنیوالے پر 4 برس کی پابندی ہوگی۔ لاپرواہی سے ڈوپنگ کے شکار ایتھلیٹس پر 2 برس کی پابندی ہوگی البتہ اگر وہ ثابت کریں گے کہ ایسا لاعلمی کی وجہ سے ہوا تو سزا میں کمی کی جا سکے گی۔ واڈا کا کہنا ہے کہ 2015ء4 کوڈ میں ڈوپنگ کے بارے میں غیر معمولی مدد فراہم کرنے والے کو مزید فوائد دیے جائیں گے، خلاف ورزی کا اعتراف کرنے والے کو کم مدت پابندی کا سامنا اور واڈا کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ غیر معمولی واقعات میں واڈا کو مکمل طور پر پابندی ختم کرنے اور کافی معاونت کیلئے مکمل رازداری برتنے کا اختیار ہوگا۔ واڈا نے نظرثانی شدہ کوڈ پر گورننگ باڈی کی 18 ماہ پر محیط تحقیق کے بعد نومبر میں منظوری دی تھی
ڈوپنگ کیلئے معطلی کی سزا 2 برس سے بڑھا دی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
تاحیات
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































