ممبئی (نیوز ڈیسک)تمام تر تنازع اور اختلافات کے باوجود بھی بولی وڈ کنگ شاہ رخ کے لیے ا±ن کے فینز کی محبت کم نہیں ہوئی اور اس کا سب سے بڑا ثبوت سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان کی فین فالوونگ ہے، جس میں انھوں نے ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے-شاہ رخ کو ٹوئٹر پر ہندوستان کے دوسرے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی شخصیت کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے-بولی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن ٹوئٹر پر 17.6 ملین فالوورز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں-شاہ رخ کو ٹوئٹر پر فالو کرنے والے افراد کی تعداد 16 ملین تک جاپہنچی ہے جبکہ ہندوستانی وزیراعظم 15.9 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں-بالی ووڈ کے بادشاہ نے 3 جنوری 2010 کو ٹوئٹر جوائن کیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک انھیں فالو کرنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے-شاہ رخ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے فینز سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور اکثر و بیشتر اپنے بچوں کی تصاویر، ویڈیوز، فلم پوسٹرز، ٹیزرز اور دیگر یادگار لمحات پوسٹ کرتے رہتے ہیں-کنگ خان اپنے مداحوں کے ساتھ ٹوئٹر پر سوال و جواب کے سیشن کے ذریعے بھی مسلسل رابطے میں رہتے ہیں جو انھیں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے-گذشتہ دنوں بولی وڈ سپر اسٹار کو ہندوستان میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے حوالے سے بیان کے بعد ہندو انتہا پسندوں اور حکمراں جماعت کے رہنماو¿ں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس میں انھیں پاکستانی ایجنٹ اور غدار جیسے الفاظ سے نوازا گیا-بی جے پی کے رہنما کیلاش وجے وارگیا کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان رہتے ہندوستان میں ہیں لیکن ان کا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے، ان کی فلمیں یہاں کروڑوں روپے کماتی ہیں لیکن انہیں ہندوستان پ±رتشدد نظر آتا ہے۔جس پر بولی وڈ اداکار انوپم کھیر نے اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کچھ اراکین اپنی زبان پر قابو رکھیں اور شاہ رخ خان کے بارے میں فضول باتیں کرنا بند کریں۔شاہ رخ خان اس وقت اپنی 3 فلموں کی تکمیل میں مصروف ہیں، جن میں ”دل والے“،”فین“ اور”رئیس“ شامل ہیں۔
اختلافات کے باوجود شاہ رخ کے فینز کی تعداد میں اضافہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا















































