بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گیمبیا حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش میں فوجیوں سمیت درجنوں افراد گرفتار

datetime 2  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینجول۔۔۔۔ گیمبیا حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش میں فوجیوں سمیت درجنوں افراد گرفتار جب کہ ان کے قبضے سے بڑے پیمانے پر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو گیمبیا کے دارالحکومت بینجول کے قریب سے 4 گھروں سے گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے بڑے پیمانے پر جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ صدارتی محل پر حملے کے وقت صدر یحیٰ جامع دبئی میں تھے۔گیمبیا کے صدر یحیٰ جامع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ان کی حکومت کو گرانے کے لئے نہیں تھا بلکہ امریکا، جرمنی اور برطانیہ میں موجود کچھ دہشت گردوں نے صدارتی محل پر حملے کی کوشش کی لیکن میں ان کا نام نہیں لوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز مکمل طور ان کے ساتھ ہیں سابق کمانڈر سمیت کچھ فوجیوں نے صدارتی محل پر حملے کا منصوبہ بنایا۔ کوئی بھی طاقت اس جگہ پر قبضہ نہیں کر سکتی اور نہ ہی کوئی اس ملک کو غیر مستحکم کر سکتا ہے۔ جس کسی نے بھی حملے کا منصوبہ بنایا وہ تیار ہو جائے کیونکہ ان کے مرنے کا وقت قریب آ گیا ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گیمبیا کی حکومت کا تختہ الٹنے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے۔واضح رہے کہ گیمبیا کے ریٹائرڈ فوجیوں سمیت درجنوں مسلح افراد نے 3 روز قبل صدارتی محل پر حملہ کیا گیا تاہم صدر یحیٰ جامع کی حامی افواج نے حملہ ناکام بنایا۔ یحیٰ جامع نے 1994 میں گیمبیا کے بانی رہنما سر دادا جوارا کی حکومت کا تختہ الٹ کر خود حکمران بن گئے تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…