اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت جس طرح کا کمیشن بنانا چاہتی ہے اس سے بہتر ہے نہ بنایا جائے، عمران خان

datetime 2  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ جس طرح کا جوڈیشل کمیشن حکومت بننا چاہتی ہے اس سے اگر یہ ثابت بھی ہوگیا کہ دھاندلی ہوئی تو کمیشن کچھ نہیں کر سکے گا اور اگر حکومت ایسا ہی کمیشن بنانا چاہتی ہے تو اس سے بہتر ہے نہ بنایا جائے۔وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے لئے روانگی سے قبل بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم اکٹھی ہے اور ہم اے پی سی میں حکومت کو مضبوط کرنے اور سیاسی جماعتوں کا اتحاد دکھانے جارہے ہیں جب کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر بھی یکجہتی ضروری ہے۔ فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آئین کے اندر رہنا چاہتی ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ اگر آرمی ایکٹ میں ہی ترمیم کرکے اسے مضبوط کردیا جائے تو آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے اور ہم اس حوالے سے اپنا مؤقف اے پی سی میں پیش کریں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اسمبلیوں میں اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بن جاتا، جوڈیشل کمیشن کا بننا بہت ضروری ہے، ساری جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو اس کا فیصلہ بلآخر جوڈیشل کمیشن نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں ہم نے حکومت سے بہت تعاون کیا لیکن مسلم لیگ (ن) نے اس حد تک تعاون نہیں کیا، جو جوڈیشل کمیشن حکومت بننا چاہتی ہے اس سے اگر یہ ثابت بھی ہوگیا کہ دھاندلی ہوئی تو کمیشن کچھ نہیں کر سکے گا لیکن جو کمیشن ہم بنانا چاہتے ہیں اگر اس میں دھاندلی ثابت نہ ہوئی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، اگر حکومت ایسا جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتی ہے جو سچائی سامنے نہ لاسکے تو اس سے بہتر ہے کمیشن نہ بنایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…