بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بلوچستان کانسٹیبلری کے مال خانے سے 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسلحہ غائب

datetime 2  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ۔۔۔۔بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے مال خانے سے 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسلحہ غائب ہوگیا جب کہ اسلحہ کی خورد میں پولیس افسران کے ملوث ہونے کے شواہد بھی مل گئے۔ بلوچستان کانسٹیبلری کے کوئٹہ میں موجود بدرلائن مال خانے سے 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسلحہ غائب ہوگیا جب کہ اس حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق مال خانے سے 7 لاکھ سے زائد ایس ایم جیز کے راؤنڈز، متعدد کلاشنکوفیں، رائفلیں اور دیگر جدید اسلحہ شامل ہے۔ سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ بی سی کے مال خانے سے غائب ہونے والے اسلحہ میں 4 اسلحہ ڈیلرز اور پولیس افسر کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے مال خانے میں خورد برد کا سلسلہ 2011 سے جاری ہے جب کہ خورد برد چھپانے کے لئے بدر لائن مال خانے میں جان بوجھ کر ا گ بھی لگائی گئی۔دوسری جانب بلوچستان کانسٹیبلری کا اسلحہ غائب ہونے کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا ہے جس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اسلحہ کی خورد برد میں پولیس افسران ملوث ہیں جبکہ ابتدائی طور پرمال خانے کے انچارج سمیت 6 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…