بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جی ایچ کیو، کامرہ کمپلیکس حملے ، 2 ملزمان کی بریت کے خلاف دائر حکومتی اپیلیں خارج

datetime 2  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی۔۔۔۔ لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ نے جی ایچ کیو، کامرہ کمپلیکس اور حمزہ کیمپ پر حملے میں ملوث 2 ملزمان کی بریت کے خلاف دائر حکومتی اپیلیں خارج کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے دیا گیا بریت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔جسٹس عبادالرحمان کودھی اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل 2 رکنی ڈویڑن بنچ نے جی ایچ کیو، کامرہ کمپلیکس اور حمزہ کیمپ پر ہونے والے حملوں میں ملوث ملزمان کے خلاف دائر حکومتی اپیلوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے گئے جب کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے ملزمان کے حق میں سنایا گیا فیصلہ درست ہے۔ عدالت نے ملزمان کی بریت میں انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے حکومتی اپیلیں خارج کردیں اور ملزمان کو تینوں مقدمات میں عدم ثبوت پر بری کردیا۔واضح رہے کہ 3 سال قبل کامرہ کمپلیکس پر راکٹ حملہ، جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 اور حمزہ کیمپ پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس کی تحقیقات کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جنہیں انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم ثبوت پر بری کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…