کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستانی اداکارہ عشنا شاہ اور فیصل قریشی اپنے کامیاب ڈرامے ”بشر مومن“ کے بعد ایک اور ڈرامے میں ساتھ کام کریں گے۔’بھیگی پلکیں‘ نامی سیریل میں فیصل اور عشنا منفرد کرداروں میں نظر آئیں گے جو اس سے پہلے انہوں نے نہیں کیے۔ڈرامے کی کہانی ایک خوبصورت لڑکی مہربانو کے اردگرد گھومتی ہے، جس کی زندگی شوہر کی اچانک موت کے بعد مسائل میں گھر جاتی ہے-مہربانو کی خوبصورتی سے حسد کرنے والی اس کی نند فریحہ ہر وقت کوئی نہ کوئی مسائل کھڑے کرتی رہتی ہے۔فیصل اس ڈرامے میں فریحہ کے منگیتر حسن کے کردار میں نظر آئیں گے جو عشنا کی خوبصورتی کے باعث انہیں پسند کرنے لگتے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عشنا اور فیصل کا کہنا تھا کہ یہ بالکل مختلف تجربہ تھا، یقیناً پرستار اس ڈرامے کو خوب پسند کریں گے کیونکہ ہم نے اس میں بالکل مختلف کردار ادا کیے ہیں جو اس سے پہلے ایک ساتھ نہیں کیے۔
پاکستانی اداکارہ عشنا شاہ اور فیصل قریشی پھر ایک ساتھ آئیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی
-
گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
’دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے‘، ثاقب چدھڑ کا عروبہ مرزا کو کرارا جواب



















































