اسلام آبا(نیوزڈیسک))رینجرزکو اہم ہدایات ملنے کے بعد جرائم پیشہ افراد میں کھلبلی مچ گئی ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پیر کو ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں حالیہ بلدیاتی انتخابات کے دوران سندھ میں امن و عامہ کی صورتحال اور کراچی آپریشن پر بریف کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی آپریشن سے امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ اسے مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور حالیہ بلدیاتی انتخابات کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر رینجرز پولیس کے ساتھ مل کر اندرون سندھ میں بھی حالات کو معمول پر لانے کیلئے اقدامات کرے۔ بعد ازاں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پورٹ افراد کے حوالے سے چوہدری نثار نے واضح کیا کہ پاکستان کو دنیا بھر کے جرائم پیشہ افراد کا ڈمپنگ گرائونڈ نہیں بننے دیں گے۔ وزارت داخلہ کے این او سی کے بغیر پاکستان ڈی پورٹ باشندوں کو قبول نہیں کریگا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈی پورٹ افراد کی واپسی کےلئے نئے ضابطے بنانے کی ہدایت کردی۔ وزارت داخلہ میں نیشنل کرائس مینجمنٹ سیل ختم کرکے اسے نیکٹا میں ضم کرنے کا فیصلہ کیاگیا کچی آبادیوں کے قیام میں سہولت کار بننے والے سی ڈی اے افسروں کی نشاندہی کا کام مکمل کرلیا گیا،اجلاس میں ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانیوں کی وطن واپسی، نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت، آئی این جی اوز کی رجسٹریشن، ای سی ایل سے ناموں کا اخراج، اسلحہ لائسنسز کی تجدید ، سیف سٹی پراجیکٹ، ملاوٹ کے خلاف جاری مہم، سیکورٹی سروے، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال اور دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیرِداخلہ نے وزارت داخلہ اور خارجہ کو ہدایت کی کہ کسی بھی ڈی پورٹ کئے گئے شخص کی شہریت کا حتمی تعین اوراسکے ڈی پورٹ ہونے کی وجوہات کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کئے بغیر اس کو واپس قبول نہ کیا جائے، ایس او پی ترتیب دینے ، وزراتِ خارجہ اور پاکستانی سفارتخانوں سے رابطہ کار کیلئے وزارتِ داخلہ میں اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی جائے گی اوراس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ بیرونِ ملک سفارتخانوں سے کسی بھی ملک بدر کئے گئے شخص کو عارضی سفری دستاویزات کے اجراء سے پہلے وزارتِ داخلہ سے اس کے کوائف کی تصدیق ضروری ہوگی۔ ڈی پو رٹیز کے سلسلے میں آئندہ ایک ہفتے میں واضح پالیسی پیپر تیار کرکے تمام سفارتخانوں کو بھجوایا جائے،،وزیرِداخلہ نے وزارتِ داخلہ میں عہدوں اور ذمہ داریوں کی تنظیم نو کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیرِداخلہ کی کوششوں سے علماء اور حکومت میں مدارس رجسٹریشن فارم پر اتفاقِ رائے طے پا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ آئندہ کوئی نام بغیر کسی ٹھوس وجہ کے ای سی ایل میں نہیں ڈالا جا سکے گا۔ وزیرِ داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری اشیا کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کیخلاف مہم بلا تفریق و امتیاز جاری رکھنےاور سکیورٹی سروے 31دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی،جبکہ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے 10 دسمبر2015 سے سیف سٹی پراجیکٹ کام شروع کر دیگا۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے حتمی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت شہر بھر میں1500 کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔ مزید ساڑھے چار سو کیمرے15 نومبر تک نصب کر دیئے جائیں گے۔بعد ازاں وزیر داخلہ سیف سٹی منصوبے کے بارے میں بریفنگ کے سلسلے میں کیپیٹل کمانڈ سنٹر گئے جہاں انہیں بتایا گیا کہ چینی کمپنی1500 کیمرے نصب کرچکی ہے دو سو کیمرے فعال ہوچکے ہیں کیپیٹل کمانڈ سنٹر میں 72 کیمروں کی ایک سکرین آویزاں کی گئی ہے جس پر تصویر کو بڑا چھوٹا کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ 89 پولیس افسر اس منصوبے میں تربیت حاصل کرنے کے بعد کام کررہے ہیں۔ وزیرداخلہ نے منصوبے کے منیجر کو خبردار کیا کہ ڈیڈلائن کے مطابق کام شروع نہ ہوا تو انہیں ملازمت سے ہاتھ دھونے پڑیں گے، جنہوں نے چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا10 دسمبر تک منصوبہ عملی شکل میں پیش کردیا جائے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ملک کا ایک ایک پیسہ قوم کی امانت ہے سیف سٹی منصوبے کو شہریوں کے محافظ منصوبے کے طور پر دیکھنے کے خواہاں ہیں منصوبے کی عملی افادیت کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے دوسرے بڑے شہروں کو بھی محفوظ بنانے کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔
کراچی آپریشن کو مزید تیز کیا جائے، وزیرداخلہ، ڈی جی رینجرز کو ہدایت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم(تیسرا حصہ)
-
سر میں گولی لگنے سے رکن قومی اسمبلی کی نوجوان بیٹی جاں بحق
-
بچی کو 16 کروڑ روپے کا زندگی بچانے والا انجیکشن لگادیا گیا
-
سکولوں میں داخلے کیلئے عمر کی نئی حد مقرر، والدین کی پریشانی میں اضافہ
-
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
-
کل تمام دفاتر بند رکھنے کا اعلان
-
یہ 6 ادویات ہرگز نہ خریدیں ! ہنگامی الرٹ جاری
-
فنکشن سے واپسی پر گاڑی روک کر 15 افراد کی خواجہ سرا سے اجتماعی جنسی زیادتی اور تشدد کیس
-
شوہر کی دوسری شادی میں پہلی بیوی کی انٹری پر دولہا اور دلہن فرار
-
سعودی عرب کا اعتراض، پاکستان نے سوڈان کیساتھ ڈیڑھ ارب ڈالرز کے ہتھیاروں اور لڑاکا طیاروں کی ڈیل مؤخ...
-
اسلام آباد،وی آئی پی روٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہل کار گرفتار
-
چین سے سامان لانے والے تاجروں کے لیے ٹیکس چھوٹ! بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وفد کے ہمراہ پاکستان روانہ، ایران امن مذاکرات میں پیش رفت کی امید



















































