اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سونم کپور نے فلمسازوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک ) ہالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ ہر جگہ ہیروئنز یا اداکاراو¿ں کی طرف سے مردوں کم معاوضہ دیے جانے پر احتجاج کیا جارہاہے اور میڈیا میں ہیرو¿نز کی طرف سے بیانات شائع ہورہے ہیں کہ انھیں معاوضے کے معاملے میں صنفی امتیاز کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ وہ انھیں کی طرح کسی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں مگر اب اداکارہ سونم کپور جو بالی ووڈ میں فیشن آئیکون کی حیثیت سے بھی اپنی پہچان رکھتی ہیں نے ہیروئنز کو مرد اداکاروں کی نسبت کم معاوضہ دینے والے فلمسازوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے کیونکہ سونم کا کہنا ہے غیر مساوی معاوضے کے بارے میں شکایت یا احتجاج کرنے کے بجائے خواتین کو کم معاوضی دینے والوں کے ساتھ کام کرنا بند کردینا چاہیے ۔یہ بات انھوں نے 17ویں مامی ممبئی فلم فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ سونم کپور کا کہنا تھا کہ ان دنوں فلم انڈسٹری میں ہر کسی کو مساوی تنخواہ کے بارے میں شکایت ہے اور اگر کسی کو لگتا ہے کہ وہ برابر کے معاوضے کا حقدار ہے تو اس کے لیے لڑنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ وہ کم معاوضہ دینے والے فلمسازوں کے لیے کام کرنا چھوڑ دے ۔30 سالہ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مکمل طورپر حقوق نسواں کی علمبردار ہیں اور ایسا کرنے میں انھیں کوئی شرمندگی یا عار محسوس نہیں ہوتا سونم نے کہا کہ یہ سمجھنے کی بات ہے کہ حقوق نسواں کا تعلق صرف لڑکیوں کی خاطر اور لڑکوں کے مخالف کوشش کا نام نہیں ہے۔اس سے کسی کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ آپ کا حق ہے کہ مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ حاصل کریں اور آپ لوگ اسی حق کے حصول کے لیے کھڑے ہیں سونم کپور جو فلم پریم رتن دھن پائیو میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھارہی ہیں کا کہناتھا کہ اس کے والد انیل کپور خود بھی حقوق نسواں کے علمبردار ہیں۔ انھوں نے ہر موقع پر میری اور میری بہن کی ہمت بڑھائی ہے اور ان کاکہنا ہے کہ لڑکیاں وہ بہت کچھ کرسکتی ہیں جو مرد نہیں کرسکتے سونم کپور کا کہنا تھا کہ اسے اس بات کا کبھی ڈر محسوس نہیں ہوا کہ وہ کیا ہے اور کیا کررہی ہیں کیونکہ والد انیل کپور ہر موقع پر ساتھ دیتے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…