بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اب اس جنگ میں کوئی بھی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا، نواز شریف

datetime 1  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پوری سیاسی قیادت متحد ہے اب اس جنگ میں کوئی بھی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا۔وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی سیمتعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور مشیران کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران آرمی چیف نے شرکا کو کور کمانڈرز کانفرنس کے فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ہماری جنگ، دہشت گردی، نفرت اور خوف کے خلاف ہے، دہشت گردوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردی سے خوف زدہ ہونے کے بجائے اسے شکست دے کر عوام کو ہر صورت امن اور تحفظ فراہم کریں گی، دہشت گردی کے خلاف پوری سیاسی قیادت متحد ہے، اس جنگ میں کوئی بھی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا، ہم اس جنگ کو دہشت گردوں کی پناہ گاہوں تک لے جائیں گے،ہم مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارا ایکشن پلان دہشت گردوں کو تباہ و برباد کردے گا، درست وقت پر موثر اقدامات کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام ذرائع استعمال کئے جائیں گے اور عسکری اورانٹیلی جنس پہلوؤں سے کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…