اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت ذکی الرحمان لکھوی کے معاملے پر غیرضروری واویلا کر رہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

datetime 1  جنوری‬‮  2015 |

اسلام ا باد۔۔۔۔پاکستان نے کہا ہے کہ ممبئی حملے کے الزام میں گرفتار ملزم ذکی الرحمان لکھوی کا معاملہ عدالت میں ہے تاہم بھارت غیرضروری طور پر ملزم کی ضمانت پر واویلا کر رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے مییڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت پر واویلا کیا جو کہ غیر ضروری تھا جب کہ ذکی الرحمان لکھوی کا معاملہ عدالت میں ہے، سمجھوتا ایکسپریس کا واقعہ ممبئی حملہ کیس پر بھارت نے یقین دہانی کے باوجود تحقیقات سے ا گاہ نہیں کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن نے نئی دلی میں قیدیوں کی فہرست دی ہے جس کے مطابق 360 پاکستانی شہری اور 150 ماہی گیر بھارت میں قید ہیں جب کہ بھارت سے پاکستان اور بھارت نے سول نیوکلئیر تنصیبات کی فہرست پر بھی تبادلہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری رواں ماہ کے وسط میں پاکستان کا دورہ کریں گے جب کہ پاک امریکا تزویراتی مذاکرات بھی رواں ماہ اسلام ا باد میں ہوں گے، دوسری جانب پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق دونوں ممالک رابطے میں ہیں اور اس کی تکمیل کے لئے پرعزم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…