اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سولہ بارہ ا یکشن فورم کی کال پرپشاور میں یوم سیاہ،متعدد مظاہرین کو گرفتار

datetime 31  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور۔۔۔۔سولہ بارہ ا یکشن فورم کی کال پرپشاور میں یوم سیاہ منایاجارہا ہے۔ پولیس نے شاہراہیں بند کرنے کے الزام میں متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ یوم سیاہ کے موقع پر مظاہرین نے صدر روڈ، جمرود روڈ اور جی ٹی روڈ کو مختلف مقامات پر بند کرکے ٹائر جلائے۔ جس پر پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرکے تھانہ غربی اور یونیورسٹی ٹاون کی حوالات میں بند کردیا۔ جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ شاہراہیں کھول دی گئی ہیں اورکاروباری مرکز کھل گئے ہیں۔ ایس ایس پی ا?پریشنز پشاور نجیب الرحمن بھگوی نے جیونیوز کوبتایا کہ مظاہرین کو پر امن احتجاج کی اجازت دی گئی تھی اور انھیں پر امن مظاہرے کرنے کے لئے مکمل سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔ تاہم کسی کو شاہراہیں یا بازار بند کرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جن مظاہرین کو گرفتارکیاگیا ہے انہیں جلد ضمانت پر رہا کر دیاجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…