اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ کا دیپیکا پڈوکون کی فلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ”دل والے“ کے ساتھ دپیکا پڈوکون کی ریلیز ہونے والی فلم ”باجی راو¿ مستانی“ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو جاندار اداکاری کے باعث فلم نگری کا ”کنگ“ کہا جاتا ہے جب کہ شاہ رخ خان باکس آفس پر بھی راج کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے نامی گرامی سپر اسٹار بھی کنگ خان کی فلم کا مقابلہ کرنے سے کتراتے ہیں تاہم ایسے میں شاہ رخ خان کی فلم ”دل والے“ اور دپیکا پڈوکون کی فلم”باجی راو¿ مستانی“ ایک ساتھ 18 دسمبر کو ریلیز ہورہی ہیں جس کے باعث بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون شدید پریشان ہیں۔ڈمپل گرل کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ سال میں 200 سے زائد فلمیں بنتی ہیں ایسے میں کئی فلمیں ایک ساتھ ریلیز کی جاتی ہیں جس پر کوئی پریشانی نہیں جب کہ دونوں فلموں کے ایک ساتھ ریلیز ہونے سے فلم بین تقسیم ہوجائیں گےجس پر میں یقین نہیں رکھتا تاہم مجھے امید ہے کہ فلم ”دل والے“ اور”باجی راو¿ مستانی“ شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔واضح رہے کہ فلم ”دل والے“میں شاہ رخ خان اور کاجول مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جب کہ فلم”باجی راو¿ مستانی“ میں اداکارہ دپیکا پڈوکون،پریانکا چوپڑا اور رنویر سنگھ جلوہ گر ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…