اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

متنازع بیان پر جیو کی معذرت، اس بیان میں ایسا کیا تھا جیو کو پورے ملک سے معافی مانگنا پڑی؟

datetime 31  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
سید عارف شاہ اویسی— اسکرین گریب

کراچی : مذہبی و تفریحی شوز کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے میزبان عامر لیاقت حسین کے مارننگ شو میں احمد برادری کے خلاف متنازع بیان کے نتیجے میں ملک گیر احتجاج کے بعد منگل کو جیو نے اس پر معذرت کرلی ہے۔

اس میڈیا گروپ کے ایک ترجمان نے تسلیم کیا ہے کہ بائیس دسمبر کو نشر ہونے والے شو میں ادارے کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

جیو کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ صبح پاکستان نامی شو کے دوران ایک مہمان کے الفاظ ہمارے ادارے کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مبنی تھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ براہ راست نشریات کے دوران ہجوم اور مہمانوں کو ان کے خیالات کے اظہار سے روکنا مشکل ہوتا ہے۔

اس نے کہا کہ ہمارا گروپ اس پر معذرت کرتا ہے اور ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے پالیسی پر عملدرآمد کرائے گی۔

خیال رہے کہ شو کے دوران ایک مہمان سید عارف شاہ اویسی نے احمدیوں کو ” پاکستان کا دشمن” قرار دیتے ہوئے انہیں توہین رسالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمانوں کو اپنے دشمن کو پہچاننا چاہئے۔

ان کے بیان کے بعد میزبان عامر لیاقت حسین نے اثبات میں سر ہلا کر جواب دیا تھا۔

تاہم آج جاری ہونے والے بیان میں جیو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارا نیٹ ورک برداشت پر یقین رکھتا ہے اور تمام مذاہب اور فرقوں میں ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…