پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہدایتکار سوجے گھوش نے ودیا بالن کو نکال کر ایشوریا کو کاسٹ کرلیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ ہدایتکار سوجے گھوش نے اپنی نئی فلم ”درگا رانی سنگھ“ سے ودیا بالن کو نکال کر ایشوریا رائے بچن کو کاسٹ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل خبر تھی کہ ودیا بالن نے سوجے گھوش کے ساتھ ملاقات کے دوران ان کی فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے اور اس بات کی تصدیق ودیا بالن نے بھی کی تھی مگر اب کہا جارہا ہے سوجے گھوش نے ودیا بالن کو ”درگا رانی سنگھ “ سے الگ کردیا ہے اور ان کی جگہ سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کو سائن کرلیا ہے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کی تصدیق کرتے ہوے ایشورایا رائے نے کہا ہے کہ انھوں نے سوجے گھوش کے ساتھ 2 فلمیں کرنے کا معاہدہ کیا ہے جن میں سے ایک ”درگا رانی“ ہے اور یہ معروف جاپانی مصنف کیاگوہنگشینو کے ناول ”دی ڈیووشن آف سسپکٹ ایکس“ پر بنائی جائے گی۔سوجے کے ساتھ اپنے کام کے حوالے سے تعلقات کے مطلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے ان کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلقات اس وقت سے ہیں جب وہ اپنی پہلی فلم بنارہے تھے اور انھوں نے مجھے اس میں کام کرنے کی پیشکش بھی کی تھی مگر میں نے اپنی دوسری فلموں میں مصروفیات کی بنا پر ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا مگر اب انھوں نے مجھے دوفلموں جن میں سے ایک کا نام درگا رانی سنگھ ہے کی پیشکش کی تو میں نے فوراً ہاں کردی۔ سوجے گھوش کی ان دنوں فلموں کی شوٹنگ کے متعلق ایشوریا نے کہا کہ ان دنوں کرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ میں مصروف ہوں اور اگلے ماہ امنگ کمار کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم کی شوٹنگز میں شامل ہوجاو¿ں گی ان دنوں فلمون کی تکمیل کے بعد سوجے گھوش کے ساتھ کام کا آغاز کروں گی تاہم ابھی یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ وہ اپنی کونسی فلم کو پہلے سیٹ کی زینت بنائیں گے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…