اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

نئی بھابھی کی نئی فرمائش، جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 30  دسمبر‬‮  2014 |

لاہور..پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی برطانیہ پلٹ خاتون سے دوسری شادی کی خبریں اِن دنوں سرگرم ہیں لیکن عمران خان کی طرف سے واضح تردید یاتصدیق سامنے نہیں آسکی تاہم پی ٹی آئی کے کچھ مرکزی قائدین کاکہناتھاکہ مذکورہ خاتون تحریک انصاف میں اہم کردارچاہتی ہیں ، عمران خان نے معاملے پر قائدین کو بھی واضح جواب نہیں دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایاکہ اردواخبارات میں ایک مرتبہ پھر عمران خان کی شادی کی خبریں چھپی ہیں جس پر ماضی میں اُنہوں نے عمران خان سے رابطہ کیاتھا لیکن عمران خان نے نوکمنٹس یا کوئی اس طرح کا جواب دیاتھا ، اب بھی کوئی تردید یا تصدیق نہیںہوئی ۔ اُن کاکہناتھاکہ افواہوں کی تردید یاتصدیق نہیں ہونی چاہیے ، اسلام آباد میں وہ لوگ پراڈومیں گھوم رہے ہیں اور اپوزیشن بھی کسی خبر کی منتظر ہے ، کوئی چیز پک رہی ہے ۔اُنہوں نے بتایاکہ تحریک انصاف کے کچھ مرکزی قائدین نے اُن سے رابطہ کیاہے اور استفسار پر پی ٹی آئی رہنماﺅں نے بتایاکہ مذکورہ خاتون شاید تحریک انصاف میں اہم کردارچاہتی ہیں جس کے تحت کچھ لوگوں کی ذمہ داریاں بھی تبدیل ہوسکیں ، عمران خان سے رابطہ کیالیکن وہ خاموش رہے ۔ ڈاکٹرشاہد مسعود کاکہناتھاکہ جمائما خان کو وہ اب بھی بھابھی پکارتے ہیں اور بہت عزت کرتے ہیں ، اُن کی ہمدردیاں رشتہ ہونے یا نہ ہونے پر بھی عمران خان کے ساتھ ہیں ، خاتون بھی اُن کی ہم پیشہ ہیں لیکن وہ عمران خان کو خاتون سے زیادہ جانتے ہیں ، واضح موقف ضروری ہے ۔ اُنہوں نے بتایاکہ قائد اعظم کے پارسی خاتون سے نکاح پر فتوے بھی آگئے تھے لیکن قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے اعتراف کیا اور اُن کی شخصیت پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ، لوگوں نے اُنہیں قبول کیا ، نکاح یا شادی کرنے کی خبریں شاید واضح کرنے سے شخصیت میں زیادہ بہتری آئے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…