ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

فی الحال اداکاری چھوڑ کر سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں‘اجے دیوگن

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ ان کا فی الحال ان کا اداکاری چھوڑ کر سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔یہ بات انھوں نے ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ ان کا سیاست میں قدم رکھنے کاکوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی انھوں نے اس بارے میں کبھی سوچا ہے ۔اجے دیوگن نے مزید کہا کہ وہ فلم انڈسٹری میں مختلف قسم کے کردار نبھا چکے ہیں اورکردار کوئی بھی ہو اس کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے ۔واضح رہے چند روز قبل اداکار بہار میں ایک ریلی سے خطاب کرنے کے لیے گئے تھے جہاں وہ ہجوم کے بے قابو ہونے پر واپس لوٹ آئے تھے۔رپورٹ کے مطابق اداکار چونکہ عوام کے ساتھ خطاب کرنے کے لیے مقررہ وقت پر نہیں پہنچ پائے تھے۔ لہٰذا تاخیر سے پہنچنے پر عوام کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا تھا ، اس واقع میں کئی افراد زخمی ہو گئے تھے۔ علاوہ ازیں اداکار پر عوام کی طرف سے جوتے بھی پھینکے جانے کی اطلاعات آئیں تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…