منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تنخواہ دار طبقے کے لیے بری خبر

datetime 5  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ماہانہ ٹیکس وصولی میں 50 ارب کی کمی کے باوجود تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس میں 21 فیصد اضافہ ہوگیا۔ایف بی آر کے مطابق جولائی تا اگست تنخواہ دار طبقے نے 85 ارب روپے انکم ٹیکس دیا، گزشتہ سال اسی مدت میں تنخواہ دار طبقے سے 70 ارب ٹیکس وصول ہوا، 2 ماہ میں تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس میں 21 فیصد اضافے کے تناسب سے15 ارب کا اضافہ ہوا۔گزشتہ سال ملازمت پیشہ افراد سے مجموعی انکم ٹیکس وصولی 555 ارب روپے تھی، ایک سال میں انکم ٹیکس وصولی میں 188 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق نان کارپورٹ ملازمین نے 41 ارب سے زائد،کارپورٹ ملازمین نے 20 ارب ٹیکس دیا۔

صوبائی سرکاری ملازمین نے ساڑھے 10 ارب،وفاقی نے 7.6 ارب روپے انکم ٹیکس دیا۔ بڑے پنشنرزپر نیا ٹیکس لگانے کے باوجود 2 ماہ میں صرف 18 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔دوسری جانب پلاٹوں کی فروخت پر ٹیکس وصولی 92 فیصد بڑھ کر 28 ارب تک پہنچ گئی، جائیدادوں کی خریداری پر وصولی 12 فیصد کم ہو کر 13 ارب روپے پر آگئی۔ایف بی آر نے اگست میں 951 ارب ہدف کے مقابلے 901 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، پہلے 2 ماہ میں 1698 ارب ہدف کے مقابلے 1663 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، اگست میں 50 ارب، جولائی تا اگست کے دوران ریونیو میں 35 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا رہا۔ رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا مجموعی ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے مقرر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…