منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں تیل و گیس کی بڑی دریافت کا اعلان

datetime 4  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) جو ملک کی معروف ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں میں سے ایک ہے نے صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں واقع ڈھوک سلطانـ03 کنویں میں تیل اور گیس کی اہم دریافت کا فخریہ اعلان کرتی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق ڈھوک سلطان بلاک میں ہونے والی تاریخی دریافت نہ صرف پی پی ایل اور اس کے شراکت دار گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، بلکہ پوٹوار خطے میں قدرتی طور پر فریکچرڈ کاربونیٹ میں تیل کی دوسری گہری دریافت ہے، جو کمپنی کے عملے کی مہارت اور تکنیکی بالادستی کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ دریافت ارضیاتی، جیوطبیعاتی اور ریزروائر انجینئرنگ ڈیٹا کے تجزیوں اورانظمام کا نتیجہ ہے۔جس سے کنویں کے ڈیزائن کو بہتر بنا کر کھداء کی دشواریوں پر قابو پایا گیا، ساتھ ہی وقت اور لاگت کی بچت ہوئ۔پی پی ایل نے ڈھوک سلطان بلاک میں آپریٹر کی حیثیت سے 75 فیصد اور جی ایچ پی ایل 25 فیصد کاروباری شراکت کے ساتھ 18 جنوری 2025 کو ڈھوک سلطانـ03 کی کھداء کا آغاز کیا۔ 5،815 میٹر کی گہرائی تک کھدائی کی گئی۔ پٹالا اور لوک ہارٹ فارمیشنز میں ہائیڈروکاربن کی جانچ کے نتائج انتہائی حوصلہ افزا تھے۔ 1,147 پی ایس آئی جی ویل ہیڈ فلونگ پریشر (ڈبلیو ایچ ایف پی)اور64 /32 انچ چوک پریومیہ 1,469 بیرل تیل اور یومیہ 2.56 ایم ایم سی ایف گیس اور 813 پی ایس آئی جی ڈبلیو ایچ ایف اور64 /48 انچ چوک پریومیہ 2،113 بیرل تیل اور یومیہ 4.13 ایم ایم سی ایف گیس حاصل ہوئی۔یہ پیش رفت پوٹوارـ

کوہاٹ ذیلی بیسن میں ہائیڈروکاربن کی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہے، جسے پی پی ایل نے جدید ٹیکنالوجیز، جامع جیوطبعیاتی تجزیے اور تکنیکی صلاحیتوں کے ذریعے کامیابی سے حاصل کیا ہے۔پی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او عمران عباسی نے کہا کہ “یہ دریافت پی پی ایل کی مہارت، استقامت اور توانائی کے تحفظ کے عزم کا ثبوت ہے،یہ ہماری جدید تکنیکی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے جو نہ صرف ہمارے ذخائر میں اضافہ کرتی ہے بلکہ درآمد شدہ توانائی پر ملک کا انحصار کم کرنے اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت میں بھی کردار ادا کرتی ہے۔اعلامیہ کے مطابق پی پی ایل ڈھوک سلطانـ3 کی دریافت کے ذریعے قومی توانائی کی خود کفالت کو یقینی بنانے کے اپنے مشن پر ثابت قدم ہے،یہ سنگ میل پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک قابل اعتماد اور متحرک رہنما کے طور پر کمپنی کی حیثیت کو ظاہر کرتا ہے۔ڈھوک سلطانـ3 کی دریافت پی پی ایل کی آپریشنل صلاحیتوں کا اظہار ہے اور پائیدار توانائی کے حصول کے لئے پاکستان کے مقامی وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے اس کے عزم کی عکاس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…