منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکا نے فلسطینی شہریوں پر عائد ویزا پابندیوں کو مزید سخت کردیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے فلسطینی پاسپورٹ ہولڈرز پر ویزہ پابندیوں کو مزید سخت کرتے ہوئے تقریبا تمام اقسام کے نان امیگرنٹ وزیٹر ویزوں کا اجرا روک دیاہے۔ اس توسیع شدہ پابندی میں علاج معالجہ، یونیورسٹی کی تعلیم، کاروباری سفر اور رشتہ داروں یا دوستوں سے ملاقات کے لیے درخواستوں کو شامل کر لیا گیا ہے۔یہ اقدام 18 اگست کو سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے امریکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو بھیجے گئے ایک پیغام میں بیان کیا گیا، جو اس سے قبل صرف غزہ کے رہائشیوں پر لاگو تھا،نئی پالیسی اب مغربی کنارے اور دنیا بھر میں مقیم فلسطینیوں کو بھی نشانہ بناتی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نیاگست میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن اور فلسطینی اتھارٹی کے ارکان کے ویزے بھی منسوخ کر دیے تھے تاکہ وہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کر سکیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ یہ فیصلہ قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور فلسطینی رہنمائوں پر الزام لگایا کہ وہ دہشت گردی سے دستبرداری اختیار کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…