منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایف بی آر نے آن لائن کاروبار کے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیئے

datetime 30  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے آن لائن کاروبار کے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے اور ڈیجیٹل معیشت کو ٹیکس دائرے میں لانے کیلئے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا مسودہ بھی جاری کردیا۔ایف بی آر کے مطابق ملکی ڈیجیٹل معیشت کو ٹیکس دائرے میں لانے کیلئے انکم ٹیکس رولز 2002ء میں ترامیم کا مسودہ جاری ہوگیا ہے۔ایف بی آر کے ایس آر او میں کہا گیا ہے کہ آن لائن کاروبار کرنے والے ہر ادارے کو ماہانہ مالیاتی رپورٹ جمع کرانا ہوگی، آن لائن کاروبار والے ادارے فارم اے 1اور فارم اے2پر ماہانہ مالیاتی تفصیلات جمع کریں گے۔

ایس آر او کے مطابق آن لائن کاروبار کی تفصیلات بمعہ این ٹی این اور ماہانہ بینک اکانٹ کھاتوں پر مشتمل ہوگی، آن لائن کاروباری اداروں کو فروخت کنندہ کا نام، پتا اور انوائس نمبر بھی فراہم کرنا ہوگا۔اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کی تمام کوریئر سروس کمپنیوں کو ہر سہ ماہی پر مالی تفصیلات ایف بی آر میں جمع کرنی ہوگیں، کوریئر سروس کمپنیوں کو مالی تفصیلات جمع کرنے کیلئے فارم ون جاری کیا گیا ہے۔ایس آر او میں کہا گیا ہے کہ آن لائن مالی خدمات فراہم کردہ کمپنیوں کو علیحدہ فارم میں سروسز پر ٹیکس تفصیلات دینی ہوگیں، آن لائن کاروبار کرنے والے اداروں کو ٹیکس تفصیلات فراہم کرتیوقت حلفیہ بیان بھی جمع کرنا ہوگا۔ایف بی آر نے کہا ہے کہ آن لائن کاروبار کے ترمیم شدہ ڈرافٹ پر اسٹیک ہولڈرز سات روز میں اپنی آرا جمع کراسکتے ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…