بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹرمپ انتظامیہ کا کئی کیٹیگریز میں ویزا کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ

datetime 28  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ٹرمپ انتظامیہ نے کئی کیٹیگریز میں ویزا کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا، غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا کی مدت محدود کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ویزا کے غلط استعمال اور غیرملکیوں کی جانچ پڑتال کے نام پر ٹرمپ انتظامیہ نے اہم اقدام اٹھائے ہیں۔محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہناتھا کہ 1978 سے ایف ویزا کے حامل غیرملکی طلبہ کو لامتناہی وقت تک قیام کی اجازت تھی، طلبہ ودیگر کو لامتناہی قیام کی اجازت سے امریکی شہریوں کو نقصان ہوا ہے۔

محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق قانون منظور ہوا تو غیرملکی طلبہ کا قیام اسٹڈی پروگرام کی مدت تک محدود ہوگا، غیرملکی طلبہ چار سال سے زیادہ امریکا میں نہیں رہ سکیں گے۔اسی طرح قانون منظور ہوا تو غیرملکی میڈیا کے نمائندے ابتدائی طور پر 240 روز قیام کرسکیں گے، غیرملکی میڈیا نمائندوں کا قیام 240 روز یا اسائنمنٹ تک بڑھایا جاسکے گا۔قانون کے مطابق غیرملکی طلبہ اور میڈیا نمائندگان کو ریگولر جانچ پڑتال سے گزرنا ہوگا۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے 2020 میں بھی یہ ویزا قانون تجویز کیا تھا لیکن بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ دور کا تجویز کردہ ویزا قانون رد کردیا تھا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…