اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد: ای او بی آئی پنشنرز کے لیے خوشخبری ہے کہ جنوری میں اعلان کردہ پنشن میں اضافہ اب تمام مستحقین کو ستمبر کی ادائیگی کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق، ای او بی آئی کی بنیادی پنشن میں 1500 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا، جو واجبات سمیت یکم ستمبر کو جاری ہونے والی اگست کی پنشن میں شامل ہوگا۔ای او بی آئی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ستمبر کی ادائیگی میں تمام بقایا جات بھی شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ حکومت نے جنوری 2025 سے پنشن کی رقم 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 11 ہزار 500 روپے کر دی تھی، جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی۔