اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ایس ایچ او کی پٹائی کرنا مہنگا پڑا، دولہے کے والد سمیت بارا تی گرفتار

datetime 29  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرانوالہ۔۔۔۔پولیس نے سٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) اور ان کے عملہ کی پٹائی کرنے والے 20 باراتیوں کو گرفتار کر لیا۔ایمن آباد پولیس نے اتوار کو بتایا کہ انہیں شکایت ملی تھی کہ ایک شادی کی تقریب میں شامل کچھ باراتی شراب پینے کے بعد غل پاڑہ کر رہے ہیں۔اس پر متعلقہ ایس ایچ او انسپکٹر قیصر عباسی پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے موقع پر پہنچے اور نشے میں دھت باراتیوں کی سرزنش کی۔باراتی پولیس کی سننے کے موڈ میں نہیں تھے بلکہ وہ اس ‘مداخلت’ پر غصہ میں آ گئے۔تلخ جملوں کے تبادلہ کے بعد مدہوش باراتیوں نے ایس ایچ او اور دوسرے اہلکاروں کی لاٹھیوں اور لاتوں سے پٹائی کر دی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر صدر کے ایس پی سید خان حسین پولیس نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور دولہے کے والد نذرسمیت 20 باراتیوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…