ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

نوجوانوں کے لئے ایک لاکھ لیپ ٹاپ، بڑی خبر آگئی

datetime 13  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ہونہار طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ لیپ ٹاپ چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ اسکیم سود پر مبنی قرضوں کے تحت دیے جانے والے لیپ ٹاپس سے الگ ہوگی۔

شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی ترقی نوجوانوں کی صلاحیتوں پر منحصر ہے اور حکومت میرٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔وزیراعظم نے خطاب میں 6 سے 10 مئی کے دوران دشمن کے خلاف کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج کے بہادر جوانوں نے چار روزہ جنگ میں دشمن کو ایسا سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔ ان کے مطابق پاک فضائیہ نے چار رافیل سمیت بھارت کے چھ جنگی طیارے مار گرائے، جس سے بھارت کا غرور ٹوٹ گیا۔شہباز شریف نے واضح کیا کہ بھارت پاکستان کے حصے کا پانی چھیننے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے پانی پر کسی قسم کی قدغن نہیں لگائی جا سکتی، اور اگر دشمن نے ایسی کوشش کی تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…