بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

باکسرعامر خان کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات

datetime 29  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی۔۔۔۔ پاکستانی نڑاد برطانوی باکسرعامر خان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے، عالمی چیمپئن کا کہنا ہے کہ ہمیں عوام اور فوج کے تعاون سے دہشت گردی کو ختم کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں عامر خان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عامرخان نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔ عامر خان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کو پرامن ملک بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی مدد سے دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔بعد ازاں پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیا، دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے حملہ صرف اسکول پر نہیں پاکستان کے مستقبل پر کیا، معصوم بچوں اور خواتین کو شہید کرنا انسانیت نہیں ہے، انہیں اس حملے اور اس کے نتیجے میں بچوں کی شہادت کا سخت دکھ اور افسوس ہے، پاکستان اور پشاور آنیکامقصد تھاکہ طلبا کا اعتماد بحال ہوسکے اور بچے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں، انہوں نے سن رکھا تھا کہ پشاور کے حالات اچھے نہیں لیکن درحقیقت یہاں زیادہ مسئلہ نہیں ہے۔ ہمیں دہشت گردی کوعوام اور فوج کے تعاون سے ختم کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…