بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا

datetime 28  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مختلف عوامل کے باعث پیر کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ایس اینڈ پی کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ ہونے سے عالمی سطح پر پاکستانی یورو بانڈز کی ایلڈ گھٹنے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے سال 2025 میں پاکستان کی شرح نمو 2.7فیصد پر آنے کی پیشگوئی اور ایکسپورٹرز کی جانب سے اپنی برآمدی ترسیلات بھنائے جانے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔

حکومت کی جانب سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر بڑھانے کی غرض سے نئی اسکیم متعارف کرائے جانے کی صورت میں ترسیلات زر کی نمو میں ریکارڈ اضافے کی توقعات، چین کی جانب سے پاکستان کے فائبر براڈ بینڈ کی توسیع میں سرمایہ کاری پلان کی خبروں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 73پیسے کی کمی سے 282روپے 21پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی ۔لیکن اس دوران وقفے وقفے سے درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 24پیسے کی کمی سے 283روپے 21پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 25پیسے کی کمی سے 286روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…