اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

برطانوی باشندے نے ا سٹریلوی کرکٹ حکام کی کیسے دوڑیں لگوائیں کلک کر کے جانئے

datetime 29  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی۔۔۔۔بگ بیش میں برطانوی ماہر شماریات اور ا سٹریلوی کرکٹ حکام کے درمیان ا نکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔حکام نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر برطانوی باشندے کو سڈنی تھنڈر اور سکسرز کے درمیان میچ کے موقع پر حراست میں لیا، اس سے قبل انھیں دیگردومیچزکے مواقع پر بھی گراؤنڈ سے باہر نکالا جاچکا ہے، راجیو ملچندانی پر حد سے تجاوزکرنے کا الزام عائدکیا، انھوں نے ایک مرتبہ پھر اے این زیڈ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جہاں پر6 دن قبل ان کے داخلے پر پابندی عائدکی جاچکی تھی، اس سے قبل انھیں 19دسمبر کو بھی سڈنی سکسرز کے ابتدائی مقابلے میں بھی حکام نے میدان بدر کیا تھا۔جبکہ گذشتہ سیزن میں بھی دو میچز پر انھیں مشتبہ ہونے پر گراؤنڈ سے بے دخل کیا گیا تھا جب وہ کراؤڈ میں لیپ ٹاپ لیے بیٹھے تھے، ملچندانی پر پولیس اور کرکٹ اینٹی کرپشن ا?فیشلز کوسٹے بازی سے روابط کا شبہ ہے، وہ میچ کی معلومات ٹی وی نشریات کے درمیان وقفے سے فائدہ اٹھانے کیلیے باہر بھیج سکتے ہیں۔اگرچہ ان کاعمل جرم کے زمرے میں نہیں ا تا، تاہم ا ئی سی سی اور کرکٹ ا سٹریلیا نے غیرقانونی سٹے بازی کیخلاف سختی کررکھی ہے اور ہر مشتبہ شخص پر نظر رکھی جاتی ہے، ایسے افراد کو صرف میدان میں داخلے کے قواعد کی خلاف ورزی کے الزام میں میچز سے دور رکھا جاسکتا ہے، اس کیلیے ا سٹریلیا میں قوانین موجود نہیں ہیں، انھیں مشروط ضمانت پر رہائی مل گئی ہے تاہم وہ 20 جنوری کو بورووڈ کی مقامی عدالت میں پیش ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…