ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

خام تیل کی پیداوار میں اضافے سے متعلق پاکستان کو بڑی کامیابی

datetime 11  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)خام تیل کی پیداوار میں اضافے سے متعلق پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے راجیان آئل فیلڈ میں سالوں کے تجربات کے بعد الیکٹریکل سبمرسبل پمپس کی مدد سے تیل کی پیداوار میں سالانہ چار گنا اضافہ ہو گیا ہے۔2012 میں ملکی سطح پرخام تیل کی پیداوار بڑھانے کیلئے او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پراجیکٹ پر کام شروع کیا گیا۔2023 میں تیل کے بند اور کم پیداوار والے کنوؤں پر الیکٹریکل سبمرسبل پمپس نصب کیے گئے، اس سے بڑی کامیابی حاصل ہوئی اور خام تیل کی سالانہ پیداوار چار گنا بڑھ گئی۔

راجیان آئل فیلڈ میں 2016 سے اوسطاً روزانہ کی پیدوار 3500 بیرل تھی جبکہ کل پیداوار 32000 بیرل یومیہ تھی جو اب بڑھ کر 37000 بیرل سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔دوسری جانب گیس کی کل پیداوار 800 ملین مکعب فٹ سے بڑھ 820 ملین مکعب فٹ تک جا پہنچی ہے اور ایل پی جی 780 میٹرک ٹن یومیہ سے 815 میٹرک ٹن یومیہ تک پہنچی ہے۔کمپنی نے سال 2028 تک خام تیل کی پیداوار کو 50 ہزار بیرل یومیہ اور گیس کو 1000 ملین مکعب فٹ تک لے جانے کا ہدف طے کر رکھا ہے۔تکنیکی ماہرین نے کہاہے کہ خام تیل کی مد میں حاصل ہونے والی حالیہ کامیابی مستقبل قریب میں نہ صرف درآمدات میں کمی لائی گی بلکہ ملکی معیشت کیلئے بڑی کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…