اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر کے کمرشل بینکوں نے دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر چارجز میں اضافہ کر دیا۔اپنے بینک کے علاوہ دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر اب 23 روپے 44 پیسے سے 25 روپے کے چارجز دینے ہوں گے،
یکم جولائی سے اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز پر نئے چارجز اور قواعد نافذ العمل ہو گئے،اپنے بینک کی برانچز کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر کوئی چارجز نہیں ہوں گے،بین الاقوامی اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر 2 فیصد سے 8 فیصد یا 300 روپے سے 1000 روپے تک فیس لاگو ہو گی جو بینک کے لحاظ سے مختلف ہوسکتی ہے۔