جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا ملک بھر کے پیٹرول پمپس کو ڈیجیٹل کرنے کا پلان

datetime 2  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)حکومت نے ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس کو ڈیجیٹل کرنے کا پلان بنالیا تاہم پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اسے مشکل ہدف قرار دیا ہے ،ابتدائی طور پر کراچی میں ایک پیٹرول پمپ تیار ہوگیا جومکمل طور پر ڈیجیٹل سسٹم پر چلایا جارہا ہے۔آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ملک خدا بخش کے مطابق اس سسٹم سے یہ معلوم ہوگا کس پیٹرول پمپ پر ٹینکر سے کتنا فیول آیا،اس پیٹرول پمپ پر کس مشین سے کتنا فیول ڈالا گیایہ سب ریکارڈ ہوتا ہے،کتنی مالیت کی کس گاڑی یا موٹر سائیکل میں کتنا پیٹرول ڈالا گیا یہ بھی آن لائن ریکارڈ ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ ملک بھر کے ہزاروں پیٹرول پمپس کو ڈیجیٹل کرنا آسان کام نہیں ہوگا،اصل میں حکومت فیول کی اسمگلنگ اور ٹیکس کی پوری وصولی چاہتی ہے،ڈیجیٹل سسٹم کرنے کیلئے آئل ٹینکرز اور او ایم سی کو بھی ڈیجیٹل سسٹم پر کرنا ہوگا،آئل مارکیٹنگ کمپنی نے کتنا فیول بھیجااس کا بھی وہاں سے ریکارڈ رکھا جائے،پیٹرول پمپ پر ٹینکرز سے جتنا فیول آیا اسی حساب سے فروخت آنی چاہیے۔ ملک خدا بخش نے کہاکہ حکومت جو بھی فیصلے کرے وہ مشاورت سے کرے، ملک بھر میں12 ہزار سے زائد پیٹرول پمپس ہیں لیکن جہاں سے فیول اسمگلنگ ہورہی ہے اس کو کون ٹریک کرے گا،شہروں میں تو پیٹرول پمپس ڈیجیٹل ہو جائیں گے مگر جہاں انٹر نیٹ سروس ہی موجود نہیں وہاں یہ ڈیجیٹل سسٹم کیسے لگے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…