ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر

datetime 2  جولائی  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)شہر قائد سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی، جس کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے14 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ ایک روپے16پیسے فی یونٹ تک کمی ہوگی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نییکم جولائی 2025 سے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ پاور ڈویژن نے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کی تھی، جس پر نیپرا نے گزشتہ روز سماعت کی تھی۔اس تازہ پیش رفت کے بعد گھریلوصارفین کے لییبجلی کازیادہ سیزیادہ ٹیرف48.84 سیکم ہوکر47.69 روپیہوجائیگا۔

اسی طرح ایک سے100یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کاٹیرف1.15روپے کمی سے 10.54روپیہوجائیگا جب کہ 01 1سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1.15 کمی سے13.01 روپے ہوجائے گا۔علاوہ ازیں ایک سے100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کا ٹیرف 1.15کمی سے22.44روپے ہوجائیگا جب کہ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف1.16روپیکمی سے28.91 روپے ہوجائیگا۔

اسی طرح ماہانہ201سے300یونٹ کا ٹیرف 1.16روپیکمی سے33.10 روپیہوجائیگا۔ ماہانہ301 سے400 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپیکمی سے37.99روپے ہوجائیگا اور ماہانہ401 سے500یونٹ کا ٹیرف 1.14روپیکمی سے40.22روپے ہوجائیگا۔نیپرا منظوری کے مطابق ماہانہ501سے600 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپے کمی سے41.62روپے ہوجائیگا۔ ماہانہ601 سے700 یونٹ کا ٹیرف1.16 روپیکمی سے42.76 روپیہوجائیگا اور ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 1.15 روپیکمی سے 47.69 روپے ہوجائے گا۔ان ٹیکسز کوملاکرسیلب کیحساب سیفی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔ماہانہ50یونٹ تک کے گھریلولائف لائن صارفین کے لیے3.95 روپے فی یونٹ کا ٹیرف برقرار رہے گا جب کہ ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف7.74 روپے فی یونٹ برقراررہیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…