بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ کیسے استعمال کریں، صارفین کو کیا فائدہ حاصل ہوگا؟

datetime 30  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کے شعبے میں شفافیت اور صارفین کو بااختیار بنانے کے لیے نئی اسمارٹ ایپ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور ریڈنگ میں تاخیر جیسے مسائل کا مستقل حل فراہم کرنا ہے۔پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے بجلی کے میٹر کی تصویر ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت حاصل ہوگی اور اسی تصویر کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بجلی کا بل تیار کیا جائے گا۔حکام کے مطابق نئی ایپ سے صارفین اپنے بل پر نہ صرف نظر رکھ سکیں گے بلکہ ریڈنگ کے عمل کے خود نگہبان بھی ہوں گے۔

اس اقدام سے بلنگ کے نظام میں شفافیت آئے گی اور صارفین کو ان کے بجلی کے اصل استعمال کے مطابق بل جاری کیا جا سکے گا۔نئے نظام میں مقررہ دن کے بعد میٹر ریڈر کی لی گئی ریڈنگ کو ترجیح نہیں دی جائے گی بلکہ صارف کی فراہم کردہ تصویر اور ریڈنگ ہی سرکاری ریکارڈ میں فیڈ کی جائے گی۔ اس سے صارفین کو اضافی بلنگ سے بچنے میں مدد ملے گی۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا اوسط بل تقریباً 2,330روپے بنتا ہے اور اگر وہ مقررہ وقت پر اپنی ریڈنگ فراہم کرتے ہیں تو انہیں سبسڈی اور دیگر حکومتی مراعات کا بروقت فائدہ بھی مل سکے گا۔

ایپ کے نظام کے تحت اگر صارف اور میٹر ریڈر دونوں ریڈنگ اپ لوڈ کریں تو کم ریڈنگ کو ترجیح دی جائے گی تاکہ صارفین کو مالی تحفظ حاصل ہو۔پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ جیسے جدید فیچرز نہ صرف بجلی کے نظام کو ڈیجیٹل بنا رہے ہیں بلکہ صارفین کو بااختیار بنانے اور بجلی کی تقسیم کے نظام میں بہتری کا ذریعہ بھی بنیں گے۔یہ نظام خاص طور پر ان صارفین کے لیے فائدہ مند ہے جو حکومتی سبسڈی کے مستحق ہیں، کیونکہ ایپ کے ذریعے بروقت ریڈنگ دے کر وہ اپنی سبسڈی سے مکمل فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ایپ سے نہ صرف اوور بلنگ کی شکایات کم ہوں گی بلکہ غیر ضروری مداخلت اور بدانتظامی کا بھی خاتمہ ممکن ہوگا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…