بیجنگ(این این آئی)نایاب معدنیات کی برآمدات پر پابندی کے بعد چین کی جانب سے اب بھارت کو کھادوں کی ترسیل بھی روک دی گئی ہے جس کے بعد چینی کھاد کے بغیر بھارت کی زراعت مفلوج ہوگئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق چین نے گزشتہ دو ماہ سے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی۔چین دیگر ممالک کو ان کھادوں کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہے۔ پھلوں و سبزیوں کی فصلوں کے لیے بھارت کا 80 فیصد خصوصی کھاد کا انحصار چین پر ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے پاس خصوصی کھادیں بنانے کی ٹیکنالوجی بھی موجود نہیں ہے۔