اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی میں 0.18 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 14 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 25 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی کے لیے بجلی چارجزمیں30 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد بجلی چارجز 4.36 روپے سے بڑھ کر4.66 روپے فی یونٹ ہوگئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن 5.15 اور گڑ ایک فیصد مہنگا ہوا، ٹماٹر 0.99 اورچینی 0.88 فیصد مہنگی ہوئی۔حالیہ ہفتے کے دوران ایل پی جی،جلانے والی لکڑی،دودھ ،دہی بھی مہنگی ہوئی تاہم ایک ہفتے میں انڈے12.27 اور چکن 10.75فیصد سستا ہوا، اسی طرح آلو،آٹا،پیاز اور دالوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔