بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں ترقی کی قیادت کر رہے ہیں، وزیر پیٹرولیم

datetime 25  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خود پاکستان میں کان کنی کے شعبے کی ترقی کی قیادت کر رہے ہیں۔حکومت پاکستان اور امریکی سفارت خانے کے تعاون سے امریکی سرمایہ کاروں میں پاکستان کے کان کنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے منعقدہ ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خود پاکستان میں کان کنی کے شعبے کی ترقی کی قیادت کر رہے ہیں۔

ویبنار کا مقصد پاکستان کے معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں پرکشش سرمایہ کاری کے مواقع کو امریکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں تک پہنچانا تھا، امریکی سفارتکاروں ، پاکستانی منرل کمپنیوں اور متعدد امریکی کاروباری نمائندوں نے آن لائن ویبنار میں حصہ لیا۔علی پرویز ملک نے امریکی کمپنیوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ معدنیات کی کان کنی کو سپورٹ کرکے اور کاروبار میں آسانی کو ممکن بنا کر صاف توانائی پر منتقلی کو فروغ دے رہے ہیں۔امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان طویل المدتی معاشی شراکت داری کا اعادہ کیا اور کہا کہ امریکی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں مواقع ایکسپلور کرنے کا یہ صحیح وقت ہے، امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے منرل شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے سفارت خانہ سپورٹ فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سرمایہ کاروں نے طویل عرصے سے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، منرلز کے شعبے میں شراکت داری کی بڑی امیدیں نظر آ رہی ہیں، پاکستان کے اس پائیدار ترقی کے سفر میں امریکہ کیلئے مشترکہ مواقع ہیں اور پاکستان کی صلاحیت پر یقین ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…