اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

سندھ میں کھربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف، وفاقی آڈٹ رپورٹ نے ہلچل مچادی

datetime 25  جون‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)سندھ میں کھربوں روپے کی کرپشن کے انکشاف کے بعد وفاقی آڈٹ رپورٹ نے ہلچل مچادی، اندرونی نظام کی کمزوریوں اور آپریشنل نااہلیوں کے باعث لین دن کے معاملات مشکوک بن گئے جبکہ رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ 97ارب کا ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے مالی سال 2024-25میں کھربوں روپے خورد برد، غفلت اور بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق غفلت، کمزور پالیسی اور مالیاتی کنٹرول کے ناقص نظام کے باعث ہیرپھیر ہوئیں۔رپورٹ میں سندھ حکومت کا 97 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کا ریکارڈ ہی فراہم نہیں کیا گیا، زراعت ، خزانہ ، صحت ، تعلیم، انسانی حقوق ، لائیوو اسٹاک اینڈ فشری سمیت دیگر اداروں میں دھوکہ دہی اورغبن کے کیسز رپورٹ ہوئے، قومی خزانے کو ایک ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق خریداری اور بینک اکاؤنٹس میں 129ارب کی بے ضابطگیاں دیکھی گئیں، سرکاری ملازم سے متعلق 32ارب سے زائد کی بے ضابطگیاں اور خریداریوں سے متعلق 55ارب روپے سے زائد کی لین دین مشکوک رہی جبکہ کمرشل بینکوں کے ساتھ لین دین میں42ارب سے زائد کی سنگین بیقاعدگیاں روپورٹ ہوئیں۔رقوم اور خدمات کی فراہمی سمیت آپریشنل نااہلیوں کے باعث 65ارب کے غیرمستند اخراجات کیے گئے ، اندراج رقوم کے نظام میں خامیوں پر 28ارب جبکہ رقوم وصولی سے متعلق 29ارب کی بے قاعدگیاں سامنے آئیں۔دوسری جانب سندھ اسمبلی میں 34کھرب 50ارب روپے سے زائد کا صوبائی بجٹ منظور کرلیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے6 محصولات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…