ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

ایران کا قطر میں امریکی اڈے پرحملہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 6 فیصد سے زائدگرگئی

datetime 24  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں 3 ڈالر 32 سینٹ فی بیرل کمی واقع ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 69.17 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ دوسری جانب، برطانوی برینٹ آئل کی قیمت میں بھی 6 ڈالر 28 سینٹ کی نمایاں کمی ہوئی اور یہ 72.17 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

ذرائع کے مطابق ایران نے حالیہ کشیدگی کے تناظر میں قطر اور عراق میں امریکی فوجی تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے قطر کی سمت چھ بیلسٹک میزائل داغے۔

قطر کی وزارت خارجہ نے اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ حملے سے قبل حفاظتی تدابیر کے طور پر امریکا کا العدید فوجی اڈہ خالی کروا لیا گیا تھا۔ قطر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایک میزائل کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔

قطری حکام نے ایرانی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اس جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ بیان میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ العدید ایئربیس قطر میں واقع امریکا کا مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا فوجی اڈہ تصور کیا جاتا ہے، جہاں طویل عرصے سے امریکی افواج تعینات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…