اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی فلم 'دی انٹرویو' نے کھلبلی مچادی۔شمالی کوریا امریکہ پر برس پڑا! آخر اس فلم میں کیا ہے؟

datetime 28  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی کوریا نے اپنے رہنما کم جون ان کے قتل کے افسانوی پلاٹ پر مبنی ہولی وڈ فلم دی انٹرویو کی ریلیز پر امریکی صدر باراک اوباما کی مذمت کی ہے۔

شمالی کوریا کی قومی دفاعی کمیشن (این ڈی سی) نے امریکا پر ملکی انٹرنیٹ مفلوج کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکی صدر کو “عاقبت نااندیش” قرار دیا ہے۔

یہ متنازع فلم کچھ امریکی سینماﺅں اور آن لائن ریلیز کی گئی جبکہ سینکڑوں سینماﺅں نے بھی آگے بڑھ کر اسے پردہ اسکرین پر دکھانے کی پیشکش کی تاہم بڑی تعداد ایسے سینماﺅں کی تھی جنھوں نے اسے اپنی اسکرین پر نہ دکھانے کا فیصلہ کیا۔

اس فلم میں شمالی کورین صدر کو ایک بے رحم اور مسخرے کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور کم جونگ ان کو اس فلم سے جن مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے وہ یہ ہے کہ اگر یہ یو ایس بی کے ذریعے شمالی کوریا اسمگل ہوگئی تو یہ عوامی رائے پر کافی اثر انداز ہوسکتی ہے۔

شمالی کورین کمیشن کے جاری کردہ بیان میں اس فلم کی ریلیز پر امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ ان کے سپریم لیڈر کے وقار کو نقصان پہنچانے اور دہشت گردی کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر مرکزی ذمہ دار ہیں کیونکہ انہوں نے سونی پکچرز کو اس فلم کی ریلیز کے لیے مجبور کیا گیا اور وہ ہمیشہ ہی ایسے اقدامات کرتے ہیں جیسے بندر کسی برساتی جنگلات میں حرکتیں کرتے نظر آتے ہیں۔

یہ پہلی بار ہے کہ کوئی بھی فلم سینما گھروں اور آن لائن پر ایک ساتھ دکھائی جا رہی ہے۔

سونی پکچرز نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے بارے میں بنائی جانے والی اس مزاحیہ فلم کو سائبر حملے کے بعد ملنے والی دھمکیوں کے پیش نظر ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

امریکہ نے ان حملوں کا الزام شمالی کوریا پر عائد کیا تھا جس کی شمالی کوریا نے تردید کی تھی۔

سونی پکچرز نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اس کامیڈی فلم کو کرسمس کے دن ریلیز کیا۔

امریکی صدر سمیت ناقدین کی بڑی تعداد نے انتباہ کیا تھا کہ اگر فلم پر پابندی لگائی گئی تو اظہار رائے کی آزادی خطرے کی زد میں آجائے گی۔

سونی پکچرز پر کامیاب حملہ کرنے والے ہیکروں کے گروپ نے دھمکی دی تھی جو سینما گھر بھی اس فلم کی نمائش کریں گے انھیں اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…