جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

کن افراد کی موبائل سم 30 جون کو بند کردی جائیں گی؟

datetime 14  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نادرا نے واضح کر دیا ہے کہ جن شہریوں کے قومی شناختی کارڈز کی معیاد ختم ہو چکی ہے، ان کی موبائل سمز جلد بند کر دی جائیں گی۔ یہ اطلاع نادرا نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ایک اعلامیے کے ذریعے دی۔بیان کے مطابق اگر کسی شہری کے شناختی کارڈ کی میعاد سال 2017 میں ختم ہو چکی ہے اور تاحال اس کی تجدید نہیں کرائی گئی، تو اس کی موبائل سم 30 جون 2025 کو بند کر دی جائے گی۔

اسی طرح جن افراد کے شناختی کارڈز 2018 میں غیر مؤثر ہو چکے ہیں، ان کے لیے آخری تاریخ 31 جولائی مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد ان کی سمز بھی بلاک کر دی جائیں گی۔نادرا نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے قریبی نادرا رجسٹریشن مرکز کا رخ کریں یا “پاک آئی ڈی” موبائل ایپ کے ذریعے تجدیدی عمل مکمل کریں تاکہ کسی قسم کی مشکل سے بچا جا سکے۔مزید برآں، نادرا نے حال ہی میں عوام کو جعلی ویب سائٹس، سوشل میڈیا پیجز اور نادرا کے نام پر فریب دہ پیغامات سے ہوشیار رہنے کی تلقین بھی کی ہے۔

ان سرگرمیوں کو نادرا آرڈیننس کی دفعات 28 اور 29 کے تحت قابلِ سزا جرم قرار دیا گیا ہے، جن پر 14 سال تک قیدِ بامشقت اور 10 لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔نادرا کا کہنا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ان جعلسازوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہا ہے، اور عوام سے اپیل ہے کہ ایسے کسی مشکوک پیغام یا پیج کی اطلاع فوری طور پر نادرا ہیلپ لائن پر دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…