پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

چین نے بازی پلٹ دی؛ جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثر و رسوخ خاتمے کی جانب

datetime 30  مئی‬‮  2025 |

بیجنگ (این این آئی )مودی سرکار کی جانب سے خطے کو عدم توازن کا شکار کرنے کی کوششیں رائیگاں ثابت ہوئیں، چین نے بازی پلٹ دی جس کے نتیجے میں جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثر و رسوخ ختم ہو رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر)نے بھارت کی گرتی ہوئی ساکھ اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے اثر پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد مودی اب سفارتی جنگ بھی ہار چکا ہے۔

سی ایف آر رپورٹ کے مطابق خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم ہو رہی ہے اور جنوبی ایشیا نے بھارت کو مسترد کر دیا ہے۔ تازہ صورت حال میں چین اور پاکستان ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آگئے۔اسی طرح بنگلادیش، نیپال، سری لنکا، مالدیپ جو بھارت کے پرانے اتحادی ہیں، اب چین کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ چین کی سرمایہ کاری اور اسمارٹ ڈپلومیسی نے بھارت کو بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے شیخ حسینہ کو پناہ بھی دی، جس کے نتیجے میں بنگلا دیشی عوام میں شدید غصہ اور بھارت مخالف جذبات پیدا ہوئے ہیں۔ ادھر مالدیپ میں انڈیا آٹ تحریک کامیاب ہو گئی ہے اور حکومت نے چین سے دوستی بڑھا لی ہے۔سی ایف آر رپورٹ کے مطابق نیپال میں کمیونسٹ حکومت کا چین کی طرف جھکا نظر آ رہا ہے، جہاں بھارت کو مکمل نظرانداز کر دیا گیا ہے۔ سری لنکا کے نئے صدر نے بھی چین کی معیشت کو ماڈل قرار دے دیا، جو کہ بھارت کی سفارتی شکست قرار دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…