ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

امیتابھ بچن کی نواسی ”گلیمر ورلڈ“ میں قدم رکھنے کیلئے تیار

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015
Navya Naveli Nanda, granddaughter of Bollywood actor Amitabh Bachchan, poses near the Effeil tower on September 2, 2015 in Paris. Navya Naveli Nanda will take part in the annual debutante ball in Paris next November 28. AFP PHOTO / PATRICK KOVARIK
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بولی ووڈ انڈسٹری کے میگا سٹار امیتابھ بچن کی نواسی نیویا نویلی نندا28نومبر کو پیرس میں منعقد کیے جانے والے ڈبیوٹنٹ لے بال فیشن ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ واضح رہے مذکورہ فیشن ایونٹ میں دنیا بھر سے ہر سال 18سے 22سال کی25لڑکیاں حصہ لیتی ہیں۔نیویا شویتا بچن اور نکھل نندا کی صاحبزادی جبکہ معروف اداکار راج کپور کی پوتی ہیں۔اے ایف پی نیوز ایجنسی کی طرف سے یو ٹیوب پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں نیویا کا کہنا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ اس نوعیت کی تقریب میں حصہ لے رہی ہیں اس لئے خاصی پریشان ہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ اگرچہ وہ نروس ہیں تاہم وہ بے حد خوش بھی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ و ہ آجکل باقاعدہ رقص کی تربیت کے ساتھ ساتھ کپڑے پہننے کے سلیقے بھی سیکھ رہی ہیں۔ علاوہ ازیں انکا کہنا ہے کہ وہ ہر روز اپنے کمرے میں لمبی ہیل والے جوتے پہن کر چلنے کی بھی مشق کرتی تاکہ تقریب کے دوران انھیں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔زرائع کے مطابق فیشن ایونٹ میں حصہ لینے والی تمام لڑکیوں کو ٹاپ ڈیزائنرز کپڑے ڈیزائن کر کے دیں گے۔جبکہ نیویا ڈیور کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کریں گی۔نیویا اپنے خاندان سمیت اس ایونٹ کیلئے بے حد پر جوش ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…