ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

تنازعات کی ملکہ کہلانا ذیادہ پسند ہے، راکھی ساونت

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بولی ووڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انھیں متنازعہ شخصیت کہلانا بہت پسند ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ وہی بولتی جو انکے ذہن میں چل رہا ہوتا ہے۔واضح رہے راکھی ساونت اپنے بولڈ بیانات کی وجہ سے اکثر اوقات شہہ سرخیوں کا حصہ بنی رہتی ہیں۔انھوں نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں صرف یہ ہی پسند نہیں کہ لوگ انھیں متازعہ شخصیت سمجھتے ہیں ، بلکہ انھیں اس وقت ذیادہ اچھا محسوس ہوتا ہے جب انھیں تنازعات کی ملکہ کے خطاب سے نوازا جاتا ہے۔انکا مزید کہناتھا کہ لوگ ہمیشہ انھیں انکی حقیقی زندگی میں دیکھنا چاہتے ہیں ،لہٰذااسی طرح عوام کے سامنے آنا پسند کرتی ہیں جیسی وہ حقیقتاً ہیں۔اداکارہ راکھی کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلدروہت رائے کے فیملی گیم شو ”ڈیل آر نو ڈیل“ میں نظر آئیں گی۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا فیملی گیم شو اتوار کے روز سے بھارتی نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا جائے گا۔علاوہ ازیں انھوں نے بتایا کہ انکی نئی آنے والی فلم ”ایک کہانی جولی کی“ ہے۔ مذکورہ فلم بنیادی طور پر شینا بورا قتل کیس پر بنائی جارہی ہے۔ایک کہانی جولی کی میں راکھی ساونت ، اندرانی مکھرجی کے متنازعہ کردار میں نطر آئیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…