منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

ریحام خان بھارتی پروڈیوسر راکیش اوپدھیا سے مل کرفلم بنائیں گی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )تحریک انصاف کے سربراہ عمران کی اہلیہ ریحام خان بھارتی فلم میکرراکیش اوپدھیاکے ساتھ مل کر فلم بنائیں گی،کھلاڑی 786، دی شوقینز اورسردارجی جیسی کئی مقبول فلموں کے پروڈیوسر راکیش اوپدھیااس سلسلے میں مختصر دورے پر پاکستان میں ہیں اور انھوں نے گزشتہ دنوں بنی گالامیں ریحام خان اور عمران خان سے ملاقات کی تھی۔اس موقع پر جہاں راکیش اوپدھیا نے ریحام خان کے ساتھ اپنی مشترکہ فلم کی کہانی، لوکیشن اورکاسٹ کے حوالے سے گفتگوکی، وہیں پاکستان میں بھارتی فلموں اورانٹرنیشنل مارکیٹ تک پاکستان کی معیاری فلموں کی رسائی میں اپنی خدمات پیش کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔راکیش اوپدھیا نے ”ایکسپریس“ کو خصوصی انٹرویودیتے ہوئے بتایاکہ وہ بالی ووڈ میں اپنے پارٹنرمعروف موسیقار و گلوکار ہمیش رشمیا کے ساتھ مل کرفلمیں پروڈیوس کرتے ہیں لیکن پاکستان میں فلمسازی کے حوالے سے شروع ہونے والے اس پروجیکٹ کو وہ خود اور پاکستان میں اپنے ایک دوست بابرشیخ کی مدد سے پروڈیوس کرینگے۔انھوں نے ریحام خان سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بتایاکہ بہت ہی تسلی بخش ملاقات رہی ہے اوراس لیے ہم بہت جلداپنے پروجیکٹ پرکام شروع کرینگے،فی الحال اس کی تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں مگراتناضرور کہہ سکتاہوں کہ یہ بین الاقوامی معیار کاایک منفردپروجیکٹ ہوگاجو سب کیلیے سرپرائزثابت ہوگا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…