اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ کی خوبرواداکارہ کترینہ کیف نے کام کا بوجھ کم کرکے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔کترینہ کیف اور رنبیر کپور بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی ہیں اورانہیں اکھٹے اسکرین پر جلوہ گر ہونے پر بے پناہ پذیرائی اور ستائش ملتی ہے اورہوسکتا ہے کہ عنقریپ ان دونوں کی جانب سے فلم مداحوں کو خوشخبری ملے۔بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کپورآج کل مزید فلمیں لینے سے انکاری ہیں تاکہ ان پر کام کا دباو¿ کم ہوسکے۔ افواہیں گردش میں ہیں کہ اس کا سبب یہ ہے کہ انہوں نے رنبیر کپورکے ساتھ شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔کترینہ کپور نے حال میں ہی جیکی چن کے ساتھ کنگ فو پانڈا نامی فلم کے کئے منع کیا ہے جو کہ ان کے لئے انتہائی منعفت بخش ثابت ہوتی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے روہت شیٹھی کی فلم ”دل والے“، سنجے لیلابھنسالی کی فلم ”باجی راو¿ مستانی“ اور اشوتوش گوارکر کی فلم ”موہن جو دڑو“ میں بھی کام کرنے سے انکار کیا ہے۔کترینہ کی ایک قریبی دوست نے شادی کی خبر کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ ” یہ تو ہم جانتے ہیں کہ وہ کم رولز قبول کررہی ہیں لیکن اس کی وجہ سے لاعلم ہیں“۔اب ہم کترینہ کیف کو رنبیر کپور کے ہمراہ شادی کے بندھن میں اس سال بندھتے دیکھیں یا اگلے سال یہ تو وقت بتائے گا لیکن کترینہ اتنے بڑے بڑے کردارمحض کسی عام سی وجہ کے سبب تو رد نہیں کررہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا



















































